ایران-امریکا مذاکرات کی نئی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

0
26
ایران-امریکا مذاکرات کی نئی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کی امید کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آگئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر (5.77 فیصد) کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.91 ڈالر (5.50 فیصد) سستا ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات یا کشیدگی میں کمی کی توقع نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کیا، جس کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آیا۔

ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں وقفے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ وقفہ عارضی ہے یا دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ بندی کی کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

Leave a reply