اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت تبدیل، جنرل عامر رضا کو اہم عہدہ سونپ دیا گیا

0
12
اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت تبدیل، جنرل عامر رضا کو اہم عہدہ سونپ دیا گیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ترقی دیکر 4 اسٹار جنرل مقرر کردیا ہے۔ اسحوالے سے وزیراعظم ہاؤس کیجانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جنرل عامر رضا کو ترقی کے بعد نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں گے۔
نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں سے متعلق اہم امور کی نگرانی کرتی ہے، جہاں قومی سلامتی کے معاملات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جنرل عامر رضا پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں۔

Leave a reply