
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد یہ 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی کرنسی کی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔









