کویت کا پاکستان کی طرف بڑا دفاعی قدم؟ تعاون کے نئے دور کا امکان

0
11
کویت کا پاکستان کی طرف بڑا دفاعی قدم؟ تعاون کے نئے دور کا امکان

کویت پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، دفاعی شعبے میں مہارت کے تبادلے، تکنیکی تعاون، عسکری وفود کے رابطوں اور دفاعی سلامتی سے متعلق امور پر تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کویت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی تعاون کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے مختلف دفاعی شعبوں میں روابط موجود ہیں۔
پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے دفاعی تعلقات قائم ہیں، تاہم ان تعلقات کو مزید وسیع کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ تاحال دونوں ممالک کی جانب سے کسی نئے دفاعی معاہدے یا مخصوص منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اگر تعاون میں توسیع ہوتی ہے تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply