
اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیپرا درخواست پر 29 جولائی کو سماعت کرے گا، جس کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر درخواست منظور کر لی جاتی ہے تو بجلی صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہونے کا امکان ہے۔









