حکومت کا سابق امیرِ قطر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان

0
0
حکومت کا سابق امیرِ قطر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر 13 جولائی 2026 کو ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومتِ پاکستان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قطر کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی اور تعزیت کے طور پر کیا گیا ہے۔

حکومت نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق امیرِ قطر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قطری قیادت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے سابق امیر کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شاہی اعلامیے کے مطابق ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔

Leave a reply