
کرک: کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم کے قریب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق زاہد گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد متعدد پولیس اہلکاروں اور افسران کی شہادت کے واقعات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن کے بعد سرچ اور کلیئرنس کارروائی مکمل کرلی گئی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
آزاد ذرائع سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور پولیس کے دعووں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔









