قومی ٹیسٹ ٹیم میں اہم تبدیلیاں، بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی مل گئی

0
9
قومی ٹیسٹ ٹیم میں اہم تبدیلیاں، بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ شان مسعود کو قیادت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم اور کپتانی سے متعلق فیصلوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اعلان کے مطابق 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم بطور کپتان شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، خرم شہزاد، اور عبید شاہ سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی تھی، جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی گئی تھی۔ تاہم ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور پاکستان کو متعدد ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply