محبت کی خاطر سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی حراست سے رہا

0
0
محبت کی خاطر سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی حراست سے رہا

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی حکام نے تقریباً ایک ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا ہے اور اسے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ذیشان میر اُڑی کے علاقے میں اس وقت گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی ایک لڑکی ارم بانو سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ اسی دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق معاملے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد بھارتی حکام نے تفتیش مکمل کی، جس میں نوجوان اور لڑکی کے درمیان تعلق کو تسلیم کیا گیا۔ بعد ازاں اسے رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانی حکام نے اس معاملے کو سرکاری سطح پر بھارتی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا تھا۔
رہائی کے بعد ذیشان میر کو ایل او سی پر پاکستانی اداروں کے حوالے کر دیا گیا، جہاں سے اسے مزید قانونی کارروائی یا واپسی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a reply