
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس قیمت 41 ڈالر کم ہو کر 4024 ڈالر ہو گئی ہے۔









