بن گوریون ائیرپورٹ: اسرائیل کا امریکا سے طیارے ہٹانے کا مطالبہ

0
10
بن گوریون ائیرپورٹ: اسرائیل کا امریکا سے طیارے ہٹانے کا مطالبہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے بن گوریون ائیرپورٹ پر امریکی فوجی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے اسرائیل اور امریکا کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ کچھ فوجی اور ایندھن بردار طیاروں کو ائیرپورٹ سے ہٹا دیا جائے۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ زیادہ تعداد میں فوجی طیاروں کی موجودگی کے باعث شہری پروازوں کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور موسمِ گرما کے دوران فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا پہلے ہی کچھ طیارے وہاں سے منتقل کر چکا ہے، تاہم اسرائیل نے مزید طیاروں کی منتقلی کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ مسافر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر سفارتی سطح پر رابطے اور بات چیت جاری ہے تاکہ ائیرپورٹ پر فوجی اور سول پروازوں کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

Leave a reply