نجومی کی عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے مستقبل سے متعلق پیشگوئی

0
24
نجومی کی عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے مستقبل سے متعلق پیشگوئی

معروف نجومی علی محمد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات کے مستقبل، خصوصاً شادی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنی آراء اور پیشگوئیاں بیان کی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے اداکار بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی فنکاروں کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔

عاصم اظہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال شادی کے امکانات کم ہیں، تاہم منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔

ہانیہ عامر کے بارے میں علی محمد نے رائے دی کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے آثار نظر نہیں آتے، البتہ انہیں کسی بین الاقوامی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

سجل علی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اپنی توجہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں گی اور ممکن ہے کہ انہیں کسی بین الاقوامی فلمی منصوبے میں کام کرنے کا موقع حاصل ہو۔

احد رضا میر کے بارے میں علی محمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس سال زیادہ تر اپنے کام اور کیریئر پر توجہ دیتے دکھائی دیں گے۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ تاہم ان افواہوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

Leave a reply