رونالڈو ٹیم سے ڈراپ؟ حتمی فیصلے پر سوالات

0
17
رونالڈو ٹیم سے ڈراپ؟ حتمی فیصلے پر سوالات

پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم میں کرسٹیانو رونالڈو کی ممکنہ شمولیت ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے، کیونکہ آئندہ اہم میچ کے لیے ان کی ابتدائی الیون میں جگہ پر غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔
میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹینز نے ٹیم کے ممکنہ فائنل لائن اپ کے بارے میں کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی ٹیم کا اعلان پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، اس لیے میڈیا کو ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
یہ بحث اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب پرتگال نے اپنے پچھلے میچ میں کانگو کے خلاف 1-1 سے برابری کی، جس میں رونالڈو کوئی گول نہ کر سکے۔ اس میچ میں ان کی چند مواقع ضائع کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی سامنے آئی، جبکہ بعض ماہرین نے سوال اٹھایا کہ خراب کارکردگی کے باوجود انہیں متبادل کیوں نہیں کیا گیا۔
ہیڈ کوچ مارٹینز نے ان تنقیدوں کو کھیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں دباؤ اور تبصرے معمول کی بات ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا فوکس اجتماعی کارکردگی اور مثبت حکمتِ عملی پر ہے، اور کھلاڑی متحد ہیں۔
رونالڈو نے میچ کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا پر انہوں نے پیغام دیا کہ آغاز توقعات کے مطابق نہیں تھا، مگر ٹورنامنٹ ابھی جاری ہے اور اگلے مقابلے پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے ٹریننگ کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے خود کو “مشن پر فوکس” ظاہر کیا۔
اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی رونالڈو ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں شرکت کی ہے، اور وہ ایک منفرد ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں کہ وہ چھ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن سکیں۔
اگرچہ حالیہ میچ میں ان کے ٹچز اور مجموعی اثر محدود رہے، لیکن کوچ مارٹینز کے مطابق رونالڈو اب بھی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور فائنل تھرڈ میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a reply