نو مئی کا واقعہ کس نے پلان کیا تحقیقات ہونی چاہیے سابق صدر عارف علوی

0
15

سابق صدر عارف علوی نے کا کہنا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن بنانے کے مطالبے پر اتفاق کرتے ہیں ،نو مئی کا واقعہ کس نے پلان کیا تحقیقات کے بعد قصورواروں کو سزا دی جائے

لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں سابق صدر عارف عارف علوی ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود رشید سے ملاقات کرنے پہنچے ،،، کمرہ عدالت میں عارف علوی نے سب کے حال احوال اور پریشانیاں جانی،،ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں کہا کہ میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں

،آدھا وقت بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ اور آدھا وقت کتابیں پڑھتی ہوں،،،عارف علوی نےایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس سے اتفاق کرتے ہیں ،نو مئی کے لئے کمیشن بننا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے ،،،ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پر مشکل وقت ہے ،،،حکومت اور اپوزیشن کو چیزوں کو اب درگزر کرکے عوام اور ملک کا سوچنا چاہیے ،،، ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو درگزر کا کیسے کہیں وہ پہلے ہی جیل میں اور مشکل میں ہیں

Leave a reply