
وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلیے 15کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کرنیکی تجویز دی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں 12 نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح وزیراعظم اسٹاف کالونی کی بہتری، تزئین و آرائش اور اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران 8 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے پر 30 جون 2026 تک مجموعی طور پر 18 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ منصوبے کی کل لاگت 34 کروڑ 31 لاکھ روپے متوقع ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد سرکاری رہائشی اور دفتری سہولیات کو بہتر بنانا اور بنیادی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے۔









