ایشین گیمز 2026: پاکستان کے 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے

0
10
ایشین گیمز 2026: پاکستان کے 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے

پاکستان نے آئندہ ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی20 کرکٹ مقابلوں کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار بلے باز صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، جبکہ تمغوں کے فیصلے 3 اکتوبر کو متوقع ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث قیادت کیذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ قومی ٹیم کیلیے ٹی20 فارمیٹ میں متعدداہم اننگز کھیل چکے ہیں۔

اسکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے منتظر ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے دیگر ارکان میں ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، محمد سلمان مرزا، صائم ایوب، سفیان مقیم، عثمان خان اور عبدالصمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق منتخب اسکواڈ کے بیشتر کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے، جہاں ایشین گیمز کی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ حکام کو امید ہے کہ ٹیم ایشین گیمز میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میڈلز کی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔

Leave a reply