مصطفیٰ عامر کیس کی تفتیش میں منشیات گروہ سے متعلق نئے انکشافات

0
10
مصطفیٰ عامر کیس کی تفتیش میں منشیات گروہ سے متعلق نئے انکشافات

کراچی: شہر میں مبینہ کوکین نیٹ ورک سے متعلق جاری تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس اور ڈی ایس پی کی شہادت سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان سے ہونے والی تفتیش میں منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران ایک معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اسی تفتیش کے سلسلے میں بیرونِ ملک سے کوکین اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم فرحان عرف فیضی تک رسائی حاصل کی گئی۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 6 مارچ کو ہونے والی تحقیقات میں انمول عرف پنکی کا نام بھی مبینہ منشیات فروش گروہ کے اہم رکن کے طور پر سامنے آیا تھا، جبکہ حالیہ پوچھ گچھ میں ملزم ارمغان نے ایک بار پھر فرحان عرف فیضی کا نام لیا ہے۔
ذرائع کیمطابق فرحان عرف فیضی کو پہلے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کیا تھا، تاہم بعد میں اسکوجسمانی ریمانڈ کے بغیر جیل کسٹڈی منتقل کر دیا گیا اور بعدازاں وہ ضمانت پر رہا بھی ہو گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم اس وقت کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں مبینہ طور پر اپنا نیٹ ورک دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ شہر میں کوکین کی فی گرام قیمت تقریباً 22 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق اس مبینہ منشیات نیٹ ورک اور اس سے جڑے مختلف کرداروں کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کئی اہم سوالات کے جوابات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

Leave a reply