اداکارہ میرا نے بولی وُوڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے دعوے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

0
9
اداکارہ میرا نے بولی وُوڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے دعوے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور اداکار شان شاہد بھی نظر آئیں گے۔
فلم کی تشہیر کے دوران میرا نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ماضی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مشہور ہدایت کار یش چوپڑا نے انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی، تاہم یہ کردار بعد میں کترینہ کیف نے ادا کیا۔
میرا نے بتایا کہ انہیں اس فلم کی شوٹنگ لندن میں کرنی تھی، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر وہ یہ موقع حاصل نہیں کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کئی نامور شخصیات جیسے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سنجے دت، کرن جوہر اور گوری خان نے ان کا خیرمقدم کیا اور وہ دلیپ کمار کے گھر بھی دس دن مہمان رہی تھیں۔
ان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے ان کے دعوے کو مبالغہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ میرا بخوبی جانتی ہیں کہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے شہ سرخیوں کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔

Leave a reply