
پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت رات 8 بجے تک دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی تمام مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور کھانے پینے کے مراکز پر ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز کے مطابق آج سے تاجروں کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ معمول کے مطابق زیادہ دیر تک کاروبار جاری رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تاجروں کو ریلیف دینے اور عوام کو خریداری میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد شہریوں کو شام کے اوقات میں زیادہ سہولت ملے گی جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔







