
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خریداروں کی توجہ دوبارہ مارکیٹ کی جانب بڑھنے لگی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 660 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 513 روپے پر برقرار رہی۔









