آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

0
8
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے پاکستان اور بنگلا دیش کے دوروں کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے دورے کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے، جہاں ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔

Leave a reply