شوبز میں گوری رنگت کے دباؤ پر اداکارہ کا کھلا اظہارِ خیال

0
12
شوبز میں گوری رنگت کے دباؤ پر اداکارہ کا کھلا اظہارِ خیال

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف تجربات شیئر کیے ہیں، جن میں انہوں نے اپنی رنگت سے متعلق ماضی کا ایک اہم فیصلہ بھی بتایا۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے 2017 میں اس وقت جلدی رنگت نکھارنے والے انجیکشن لگوانے شروع کیے جب انہیں ایک ڈرامے میں ایسا کردار ملا جس میں “خوبصورت” نظر آنا ضروری سمجھا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انڈسٹری میں کامیابی کے لیے اکثر گوری رنگت کو زیادہ ترجیح دی جاتی تھی، جس کا دباؤ ان پر بھی محسوس ہوا۔
بنیتا ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے ایک ڈاکٹر کے مشورے پر یہ انجیکشن لگوانے شروع کیے، جو ہفتے میں دو بار اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر جاری رہے۔ ان کے مطابق اس عمل پر اخراجات بھی آتے تھے، مگر وہ اس وقت اپنے کیریئر کے لیے اسے ضروری سمجھتی تھیں۔
اداکارہ نے اس رجحان پر بھی بات کی کہ شوبز میں اکثر خوبصورتی کے معیار مخصوص رنگت سے جوڑے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کئی فنکار ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنی ظاہری شکل تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave a reply