پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، موبائل فون مارکیٹ بھی متاثر

0
7
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، موبائل فون مارکیٹ بھی متاثر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات اب مختلف شعبوں میں نمایاں ہونے لگے ہیں، اور موبائل فون مارکیٹ بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع اور موبائل ڈیلرز کے مطابق پیداواری اور ترسیلی اخراجات بڑھنے کے باعث موبائل فون کمپنیوں نے اپنے سیٹس کی قیمتوں میں تقریباً تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد صارفین کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے اور مارکیٹ میں فروخت کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ جہاں پہلے روزانہ اوسطاً دس سے بارہ موبائل فون فروخت ہو جاتے تھے، اب یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے کیونکہ خریدار قیمتوں میں اضافے کے باعث خریداری میں تاخیر کر رہے ہیں یا گریز کر رہے ہیں۔

صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ موبائل سے متعلقہ دیگر اشیاء جیسے ہینڈز فری، کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر لوازمات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کا براہ راست اثر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آ سکے۔

Leave a reply