وزیراعظم شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر کمیٹی قائم کر دی

0
6
وزیراعظم شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں واقع ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کریں گے، جبکہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری تجارت بھی اس کے رکن ہوں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ اس دوران متاثرہ افراد کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے مؤقف اور شکایات کمیٹی کے سامنے رکھ سکیں، اور کمیٹی تمام فریقین کو بلا امتیاز سنے گی۔

مزید برآں، وزیراعظم کے حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے میں کوئی عملی اقدام نہ کیا جائے۔ یہ اقدام اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصفانہ فیصلہ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply