نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
199
نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری کے بارے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا، ساجد نامی بزرگ شہری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کی سماعت ماڈل ٹاؤن لاہور کچہری میں ہوئی، عدالت نے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

دورانِ سماعت پولیس نے بزرگ شہری ساجد کو ہتھکڑیاں لگا کر ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا، جہاں پر عدالت کے حکم دینے سے پولیس نے بزرگ شہری ساجد کی ہتھکڑیاں کھول کر اسے رہا کر دیا، غیر مناسب زبان استعمال کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کے درخواست دینے پر سماعت کی، ساجد نامی بزرگ شہری پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Leave a reply