مشرق وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل 2 فیصد مہنگا

0
6
مشرق وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل 2 فیصد مہنگا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ صورتحال کے مطابق برینٹ خام تیل 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں غیر یقینی حالات اور جغرافیائی تناؤ تیل کی فراہمی کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جو اس اہم گزرگاہ کی عالمی توانائی سپلائی میں اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply