
صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد پر چینی صوبہ ہونان کی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے ان کا استقبال کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق صدر زرداری اپنے دورے کے دوران چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں باہمی شراکت داری کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت شاؤشان بھی جائیں گے، جہاں وہ چینی رہنما ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے، جن کا مقصد اقتصادی تعاون اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینا ہے۔








