سائرہ یوسف کا بڑا دل، مداحوں کے دل جیت لیے

0
32
سائرہ یوسف کا بڑا دل، مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی سالگرہ سادگی سے مناتے ہوئے ایک خوبصورت مثال قائم کر دی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ ساتھ سابق شوہر شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی زہرا سبزواری کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ نے یہ یادگار پل انسٹاگرام پر شیئر کیے، جہاں مداحوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔ تصاویر میں سائرہ اور ننھی زہرا کے درمیان محبت اور اپنائیت کا رشتہ خاص طور پر نمایاں نظر آیا، جس نے صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ کے اس مثبت رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ محبت، برداشت اور انسانیت ہر رنجش سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ کئی مداحوں نے انہیں شوبز انڈسٹری کی باوقار شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے اس عمل کو قابلِ تقلید مثال کہا۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا، اور بعد ازاں اپنی جاندار اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ ہمیشہ معیاری اور منتخب پراجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا ہر کام ناظرین میں مقبول ہوتا ہے۔

Leave a reply