ایشوریا رائے کی شادی کی 19ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پوسٹ وائرل

0
19
ایشوریا رائے کی شادی کی 19ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پوسٹ وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی، اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا بچن بھی ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ان کے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں، تاہم ابھیشیک بچن نے متعدد مواقع پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایشوریا کی اس پوسٹ پر فلم انڈسٹری کی کئی شخصیات، جن میں کاجول اور دیویا دتہ بھی شامل ہیں، نے کمنٹس کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a reply