تہران: پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں، خطے میں امن و استحکام پر زور

0
24
تہران: پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں، خطے میں امن و استحکام پر زور

تہران میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کا عزم مشترک اور مضبوط ہے، جو باہمی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا یہ دورہ تہران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور پاکستان و ایران کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Leave a reply