واشنگٹن: ایران کشیدگی پر امریکا کی پوزیشن کے حوالے سے ہیلری کلنٹن کا اظہارِ تشویش

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی کوششوں میں پیش رفت نہ ہونے پر امریکا کی موجودہ حکمتِ عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث امریکا کی سفارتی برتری متاثر ہوئی ہے اور وہ اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے۔
ہیلری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر زیادہ مؤثر اور دباؤ بڑھانے والی پوزیشن میں ہونا چاہیے تھا، تاہم موجودہ حالات اس کے برعکس نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے مذاکراتی عمل میں بعض سیاسی شخصیات کی شمولیت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا کی مذاکراتی حکمتِ عملی پر سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق امریکا نے اس معاملے میں اپنی سفارتی برتری اور اثر و رسوخ کسی حد تک کھو دیا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔







