زینب یوسف کے شوگر ڈیڈی مشوروں پر سوشل میڈیا میں سخت ردعمل

0
76
زینب یوسف کے شوگر ڈیڈی مشوروں پر سوشل میڈیا میں سخت ردعمل

پاکستانی ماڈل زینب یوسف نے نوجوان لڑکیوں کے لیے ’شوگر ڈیڈی‘ تعلقات کے حوالے سے اپنے حالیہ بیانات پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کیا ہے۔ انٹرویو میں زینب یوسف نے کہا کہ ایسے تعلقات کو جذباتی بنیادوں پر نہیں بلکہ مالی فائدے کے لیے اپنانا چاہیے۔
زینب یوسف کے مطابق بعض لڑکیاں شوگر ڈیڈی کے تعلقات کو سنجیدگی سے دیکھتی ہیں اور شادی کے خواب دیکھتی ہیں، لیکن یہ توقع اکثر پوری نہیں ہوتی، جس کے نتیجے میں وہ مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شوگر ڈیڈی اکثر شادی شدہ اور بچوں والے ہوتے ہیں، اس لیے تعلقات میں جذباتی وابستگی سے بچنا ضروری ہے اور مالی فائدہ زیادہ اہم ہے۔
ماڈل نے یہ بھی مشورہ دیا کہ نوجوان لڑکیاں قیمتی تحائف کے بجائے نقد رقم کو ترجیح دیں تاکہ مالی خودمختاری قائم رہے۔ انہوں نے ایک مثال دی جس میں کسی ’شوگر آنٹی‘ کی طرف سے دی گئی لگژری گاڑی تعلق ختم ہونے پر واپس کرنی پڑی، جس سے اس شخص کے طرز زندگی پر منفی اثر پڑا۔
ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے زینب یوسف کی رائے کو معاشرتی اقدار کے لیے خطرناک اور اخلاقی گراوٹ قرار دیا۔ کئی افراد نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک بیان قرار دیا اور نوجوان نسل کے لیے ایک لمحہ فکریہ قرار دیا۔

Leave a reply