
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی حالات کے پیش نظر باہمی مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے اور مستقبل میں ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








