پاک فوج ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دے رہی ہے: احسن اقبال

0
53
پاک فوج ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دے رہی ہے: احسن اقبال

جدہ میں یومِ پاکستان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے بھرپور عسکری صلاحیت کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 طیارے مار گرائے۔
احسن اقبال کے مطابق پاک فوج مؤثر حکمت عملی کے تحت سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جو پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں “اُڑان پاکستان” کے ایجنڈے پر دوبارہ پیش رفت شروع ہو چکی ہے جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a reply