سعودی شاہی خاندان میں سوگ، شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کا انتقال

0
72
سعودی شاہی خاندان میں سوگ، شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کا انتقال

سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج منگل 24 مارچ کو بعد از نمازِ عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز، بانیِ سعودی عرب شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کی صاحبزادی تھیں اور شاہی خاندان کی اہم شخصیات میں شمار ہوتی تھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave a reply