ترکیہ کی فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی ہلاکت، تحقیقات جاری

0
68
ترکیہ کی فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی ہلاکت، تحقیقات جاری

استنبول: ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کی خبر نے ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق انہیں 13 مارچ کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ بعد ازاں طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
اطلاعات کے مطابق جب اہلِ خانہ کئی گھنٹوں تک ان سے رابطہ نہ کر سکے تو وہ ان کے گھر پہنچے۔ دروازہ بند ہونے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد حکام نے دروازہ کھول کر اندر داخل ہو کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس اور پراسیکیوٹرز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں۔ تفتیش کے دوران عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے، جس میں ایک شخص کو عمارت میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے اس شخص کو پوچھ گچھ کے بعد بیان ریکارڈ کرکے چھوڑ دیا ہے، جبکہ اس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی مجرمانہ پہلو کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply