شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس آج، عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

0
55
شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس آج، عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

ملک بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر شوال کے چاند سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسی طرح پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ کراچی میں اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا، جہاں متعلقہ اراکین کے ساتھ محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
اسپارکو کی پیش گوئی کے مطابق چاند کی رویت کے امکانات نہایت کم ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Leave a reply