ملک کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

0
49
ملک کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 92 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت مختلف ممالک کے لیے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کے لیے 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی 18 پروازیں جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کے لیے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس سے بھی بالترتیب 4 اور 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں آج معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ 19 دنوں میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2092 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply