پاکستانی وزیر خارجہ کا ریاض دورہ: علاقائی اجلاس میں شرکت

0
81
پاکستانی وزیر خارجہ کا ریاض دورہ: علاقائی اجلاس میں شرکت

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران محمد اسحاق ڈار ایک اہم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں خطے کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ خطے کے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔
محمد اسحاق ڈار اپنے بیانات میں زور دیں گے کہ خطے میں ہونے والے حملوں کو فوری طور پر روکا جائے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔ وہ امن کے قیام اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہم ہے اور اس میں شریک ممالک ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

Leave a reply