صدر زرداری اور وزیراعظم کا ہندو برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

0
28
صدر زرداری اور وزیراعظم کا ہندو برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں آباد ہندو شہری ملک کی قومی شناخت اور معاشرتی زندگی کا اہم جزو ہیں۔ ملکی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی روایات پاکستان کے معاشرتی حسن اور تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔

صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور رواداری قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply