افریقی فٹبال میں اہم فیصلہ، سینیگال کی جیت کے باوجود مراکش فاتح قرار

0
58
افریقی فٹبال میں اہم فیصلہ، سینیگال کی جیت کے باوجود مراکش فاتح قرار

افریقن فٹبال کنفیڈریشن نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مراکش کو 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دے دیا، حالانکہ فائنل میچ میں سینیگال نے ابتدائی طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوری میں ہونے والے متنازعہ فائنل کے دوران سینیگال کے کھلاڑی ریفری کے فیصلے پر احتجاج کے باعث میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس سے میچ تقریباً 14 منٹ کے لیے رُکا رہا۔ اس واقعے کے بعد مراکش نے سی اے ایف سے اپیل کی تھی۔
سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے مراکش کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ میچ چھوڑنا قوانین کے مطابق فورفیٹ کے مترادف ہے۔ افریقی فٹبال کے قواعد کے آرٹیکل 82 اور 84 کے تحت سینیگال کے کھلاڑیوں کے اس اقدام پر میچ فورفیٹ قرار پایا اور نتیجتاً مراکش کو تین صفر سے فاتح قرار دیا گیا۔
سی اے ایف کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ کے ٹورنامنٹس میں کھیل کے اصولوں کی حفاظت اور ضابطوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply