بالی وڈ: سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے پر تنقید، پابندی کی درخواست

0
73
بالی وڈ: سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے پر تنقید، پابندی کی درخواست

بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا نیا گانا تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سنجے دت کی فلم ‘کے ڈی: دی ڈیول’ کا گانا ‘سرکے چونر تیری سرکے’ یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگیا۔
رپورٹس کے مطابق، وکیل ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) میں گانے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ گانے کے کچھ بول عوامی استعمال کے لیے نامناسب اور قابل اعتراض ہیں، اور فلم میں فحاشی کے مناظر بھی شامل ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ یہ مواد کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے غیر موزوں ہے، اس لیے گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

Leave a reply