واٹس ایپ میں نیا “گیسٹ چیٹ” فیچر متعارف

0
37
واٹس ایپ میں نیا "گیسٹ چیٹ" فیچر متعارف

میٹا کے زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے وہ افراد جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے، بھی عارضی طور پر چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔
یہ نیا فیچر “گیسٹ چیٹ” کہلاتا ہے اور فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین شیئر ایبل انوائیٹ لنک تیار کر سکیں گے، جسے وصول کرنے والا عارضی طور پر چیٹ میں شامل ہو جائے گا۔
گیسٹ صارف کی پروفائل چیٹ میں “گیسٹ” لیبل کے ساتھ دکھائی دے گی تاکہ واضح ہو کہ وہ واٹس ایپ کا رجسٹرڈ صارف نہیں ہے۔ تمام چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ ہوں گی، تاہم چونکہ گیسٹ صارف کا اکاؤنٹ نہیں ہوگا، اس لیے اس کی شناخت عام صارف کی طرح ممکن نہیں ہوگی۔
گیسٹ صارفین کے لیے کچھ محدود فیچرز ہوں گے: وہ گروپس میں شامل نہیں ہو سکتے، میڈیا فائلز یا اسٹیکرز شیئر نہیں کر سکیں گے اور وائس یا ویڈیو کال بھی ممکن نہیں ہوگی۔ یہ فیچر بنیادی طور پر عارضی رابطے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور 10 دن تک غیر فعال چیٹ ہونے پر لنک خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔
ابھی یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور واٹس ایپ نے عمومی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

Leave a reply