سعودی عرب میں چار ڈرون فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے

0
70
سعودی عرب میں چار ڈرون فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چار ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ڈرونز کو ریاض کے میٹروپولیٹن علاقے میں روک کر تباہ کیا گیا اور اس کارروائی کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق، 28 فروری کے بعد ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب پر متعدد ڈرون اور میزائل حملے ہو چکے ہیں۔ ان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے، فوجی تنصیبات، امریکی مفادات اور شہری علاقے ہدف بنائے گئے۔ ان حملوں میں اب تک کم از کم دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a reply