کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم اصلاحات، قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی

0
99
کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم اصلاحات، قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی

حکومت نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم “میرا گھر میرا آشیانہ” میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسکیم میں اصلاحات کی تصدیق کی۔ ان تبدیلیوں کے تحت ہاؤسنگ قرض کی حد اب ایک کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
مزید برآں، گھر خریدنے والوں کے لیے یکساں 5 فیصد شرح سود مقرر کی گئی ہے، اور پہلے سے لیے گئے قرضے بھی اس نئی شرح پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
یہ اقدامات کم آمدنی والے افراد کو اپنے خواب کے گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Leave a reply