پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

0
40
پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی بار اسپتال سے گھر میت پہنچانے کے لیے مفت ایمبولینس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں یہ منظوری دی گئی کہ ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین دستیاب ہوگی جو مرحومین کو اسپتال سے گھر منتقل کرے گی۔ اہل خانہ 1122 پر کال یا اسپتال کے کاؤنٹر سے اس سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولیٹ کرنے اور ان کے ریٹس مقرر کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
میت منتقلی سروس کی کارکردگی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

Leave a reply