آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

0
17
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے سے بھی زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 روپے سے بڑھ کر 3100 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3000 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں طلب کے مقابلے میں رسد کم ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو آنے والے دنوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور سرگرم ہو گئے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے طلب میں اضافے کے پیش نظر آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a reply