پنجاب حکومت کا رمضان اسپیشل مالی امداد پروگرام ’’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000

0
30
پنجاب حکومت کا رمضان اسپیشل مالی امداد پروگرام ’’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000

لاہور: پنجاب حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے خصوصی مالی امداد پروگرام ’’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘‘ کا آغاز یکم رمضان المبارک سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ مالی مشکلات میں مبتلا افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔ درخواست دہندگان ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ نمبر درج کر کے امداد کے اہل ہو سکتے ہیں۔
پروگرام میں شفافیت کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور مکمل ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہر درخواست کی بروقت جانچ پڑتال کے بعد مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی رقم 24 گھنٹے کے اندر ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کو حکومتی وسائل تک آسان رسائی حاصل ہو۔

Leave a reply