محمود بوٹی میں بجلی چوری پکڑی گئی، لاکھوں یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری

0
37
محمود بوٹی میں بجلی چوری پکڑی گئی، لاکھوں یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے محمود بوٹی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری روکنے کے لیے کارروائی کی۔
ایس ای لیسکو فیضان بٹ کے مطابق، چوری کی گئی بجلی سے رولنگ مل، سروس اسٹیشن اور ٹیوب ویل چلائے جا رہے تھے، جبکہ کئی گھروں میں بھی غیر قانونی بجلی استعمال ہو رہی تھی۔
کارروائی کے دوران دو ٹرانسفارمر اور علاقے میں استعمال ہونے والی غیر قانونی کیبلز قبضے میں لے لی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایک لاکھ 20 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل بھی جاری کیا گیا۔

Leave a reply