پرنسپلز اور عملے کے لیے وارننگ: سرکاری کالجز میں فوٹوگرافی ممنوع

کراچی: سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز کے مطابق، طالبات اور خواتین اساتذہ کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔
ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز کے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔









